وارنر کا ٹیسٹ کے بعد ODI سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

0

سڈنی(نیوز ڈیسک) آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ڈیوڈ وارنر نے پریس کانفرنس میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فیصلے سے خوش ہیں، وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

وارنر کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر پاکستان خلاف سڈنی میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے بجائے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دوں گا، وسیم اکرم

Leave A Reply

Your email address will not be published.