ایما زون کے بانی اورسابق نیوزاینکر لورین سانچزکی پُرتعیش شادی کا آج سے آغاز

0

ایما زون کے بانی اورسابق نیوزاینکر لورین سانچزکی پُرتعیش شادی کا آج سے آغاز

رپورٹس کے مطابق اس شادی پر 56 ملین ڈالرسے زائد اخراجات آئیں گے

(نیوز ڈیسک)اٹلی کے شہر وینس میں ایما زون کےبانی جیف بیزوس اورسابق نیوزاینکروپائلٹ لورین سانچز کی پُرتعیش شادی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہوگا،اس شادی دنیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے۔

دنیا کے ارب پتی جیف بیزوس کی شادی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہورہا ہے، تیاریاں آخری مراحلے میں داخل ہوچکیں ہیں،ایمازون کے مالک جیف بیزوس اور لورین سانچیز وینس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی شادی کی پُرتعیش تقریب ہوگی۔

اس شادی کو صدی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہےجس میں 200مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،اس گرینڈ شادی میں سیاسی رہنما،ہالی ووڈ اسٹارز،بزنس ٹائیکونز اورایوانکا ٹرمپ جیسے بڑے نام شریک ہوں گے۔

اسی طرح سے شادی کے منتظمین کی جانب سےمہمانوں کی تقل و حرکت کے لیے 30 واٹر ٹیکسیاں بھی مختص کی گئی ہیں،برائڈز ڈاٹ کام کےمطابق شادی میں فی مہمان پر 50 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے،اس شادی پر 56 ملین ڈالرسے زائد اخراجات آئیں گے

61سالہ جیف بیزوس نے اپنی گرل فرینڈ 55 سالہ امریکی صحافی اور پائلٹ لورین وینڈی سانچیز سے 2023 میں منگنی کی تھی۔دونوں کل شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.