پاکستانتازہ ترین

حنابیات کو رمضان میں سڑک پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

 

پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کو رمضان المبارک کے دوران ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

اداکارہ حنا بیات نے 10 مارچ کو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں لندن کی سڑک پر بالی وڈ گانے ’لندن ٹھومکدا‘ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں ایک آرٹسٹ کو لندن کی گلی میں بالی وڈ کا مشہور گانا ’لندن ٹھومکدا‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ اداکارہ سمیت دیگر مردو خواتین کو اس گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ حنا بیات نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ جب کوئی آرٹسٹ آپ کو پہچان لے اور آپ سے اپنی پرفارمنس میں شامل ہونے کی درخواست کرے‘۔

حنابیات کو رمضان میں ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
حنا خواجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو دوران رمضان سڑکوں پر رقص کرتے دیکھ بھڑک اٹھے اور شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button