چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کا اہم موقع گنوادیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف ہے، لیکن فوج اور عوام میں خلیج نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر شیر افضل مروت کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا، انہوں نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کےدرمیان تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔