پاکستانتازہ ترین

پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے: شہباز شریف

لاہور(ویب ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کا سفر دوبارہ آگے بڑھانے کیلئے قائد میاں نواز شریف کے ہمراہ کوئٹہ جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپسی کے کچھ دن بعد ہی میاں نواز شریف کا یہ دورہ دراصل بلوچستان کی خوشحالی کیلئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف آج 2 روزہ دورے پر بلوچستان روانہ ہوں گے، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے جسے میاں نواز شریف نے اپنے ہر دور میں ترجیح دی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button