Gas Leakage Web ad 1

علی امین گنڈاپور نے گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کر دیا

0

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے بعد رہا ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے ون سٹیپ پروموشن کا اعلان کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج میں گرفتار سرکاری ملازمین رہائی کے بعد پشاور پہنچ گئے۔

علی امین گنڈاپور نے رہا ہونے والے ملازمین کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔وزیر اعلیٰ نے سرکاری ملازمین کو ایک ہفتے کی چھٹی کی ساتھ 10 ہزار روپے سٹائپنڈ بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے سرکاری ملازمین میں 34 پولیس اہلکار، 7 ٹی ایم اے اور 42 ریسکیو اہلکار شامل تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.