پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 260 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فریقین سے جواب طلب
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 266 روپے 7 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔