ایڈیٹوریلپاکستان

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے تیل اور گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر 4 سے گیس اور خام تیل کی پیداوار بڑھا دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی 330 بیرل یومیہ تیل اور 77 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کی اضافی پیداوار سے امپورٹ بل میں 59.85 ملین ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔

مزیدخبروں کے لئے ہمارے آفیشل فیس بک،ٹوئٹراورواٹس ایپ چینل کو فالوکریں

Twitter WHATSAPP CHANNEL FACEBOOK PAGE

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button