انٹرنیشنلپاکستان

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو پرعزم ہیں، امریکہ

واشنگٹن(نیوزڈیسک)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملیر نے کہا کہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ دہشت گردی سے پاکستان میں جانی نقصان پرافسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثر ہونے والوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ افغان مہاجرین کی امریکہ میں آبادکاری اور امیگریشن پر پاکستان سے رابطے میں ہیں۔ مہاجرین کی حفاظتی اسکریننگ کے اہم میکنزم کے نفاذ میں پاکستانی تعاون کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل اور خدشات دور کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button