عام خبریں

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نکاح کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف نکاح کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، سینئرسول جج قدرت اللہ نےساڑھےتیرہ گھنٹے طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف نکاح کیس کا فیصلہ آج دوپہر ایک بجے سنایا جائے گا، سینئرسول جج قدرت اللہ فیصلہ سنائیں گے۔

گذشتہ روز سینئر سول جج قدرت اللہ نےساڑھےتیرہ گھنٹے طویل سماعت کےبعدفیصلہ محفوظ کیا تھا ، دوران سماعت بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل میں موجود تھیں جبکہ گواہان، میڈیا نمائندگان اور عام لوگوں نے بھی کارروائی دیکھی۔

بعد ازاں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں کہا تھا کہ دو دن میں بےبنیاد کیس اختتام پذیرہوا، ٹرائل برائےنام ہے، لگ یوں رہاہے فیصلےپہلےلکھےجاچکےہیں اورسزاؤں کی ہیٹرک آج مکمل ہوجائےگی۔

یاد رہے دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہا اسلام آباد کی حد تک 496 بی کا الزام لگایا گیا تھا، جو عدالت نے ختم کردی تھا، عدالت نے صرف یہ دیکھنا ہے، جب شادی ہوئی تو کیا اس میں کوئی فراڈ ہوا، صرف کسی الزام کی وجہ سے نکاح فراڈ نہیں ہوسکتا، الزام ہے کہ یکم جنوری 2018 کو جو نکاح ہوا اس وقت عدت پوری نہیں تھی الزام لگایا گیا، ناجائز تعلقات اسلام آباد میں تھے جبکہ نکاح لاہور میں ہوا سیکشن 496بی ختم ہوگیا تو اس عدالت کا دائرہ اختیار بھی ختم ہوگیا ہے۔

وکیل درخواست گزار رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ فراڈ شادی لاہور میں ہوئی جس کے بعد ملزمان نے اسلام آباد میں رہائش اختیار کی، عدالت پہلے بھی اس شکایت کو قابل سماعت قرار دے چکی ہے لہذا سماعت کا آغاز کیا جائے ایک ہی جیسی درخواستیں بار بار دی جارہی ہیں عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔

رضوان عباسی کے دلائل پر سلمان اکرم راجہ غصے میں آگئے تھے ۔ دونوں وکلاء میں شدید تلخ کلامی ہوئی تھی، رضوان عباسی کاکہناتھا ایک ہی بات دس دس بار نہیں سن سکتا وقت ضائع نہ کریں تو سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا آپ کانوں میں روئی ڈالیں اور جاکر بیٹھ جائیں،

وکیل سلمان اکرم راجہ نےمزید کہا تھا کہ اس شادی کو فراڈ نہیں کہا جاسکتا ہے دونوں ملزمان عدالت کے سامنے موجود ہیں، دونوں میاں بیوی کہہ رہے ہیں کہ نیک نیتی کے ساتھ نکاح پڑا۔

واضح رہے اس سے قبل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس خارج کرنےکی درخواست عدالت عالیہ نے مسترد کردی تھی۔

بیرسٹرگوہر نے میڈیاسےگفتگومیں کہاہمیں دستاویزات اورگواہوں کوپیش نہیں کرنےدیاگیا۔ بےبنیاداوربدنام کرنےوالاکیس دودن میں ختم ہوگی

OC دودن میں بےبنیاد کیس اختتام پذیرہوا، ٹرائل برائےنام ہے، لگ یوں رہاہے فیصلےپہلےلکھےجاچکےہیں اورسزاؤں کی ہیٹرک آج مکمل ہوجائےگی،چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکی اڈیالہ جیل کے باہرگفتگو

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button