عام خبریں

ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی دورہ عراق مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی اپنی فیملی کے ہمراہ ایران و عراق کے مقدس مقامات کی زیارات مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اپنے 21روزہ دورہ میں انہوں نے عراق میں نجف،کربلا،بغداد،سامرہ،کاظمین،سمیت ایران مشہد،اور قم مقدس سمیت دیگر اہم مقامات کی زیارات کی سعادت حاصل کی اور ملکی ترقی و خوشحالی فلسطین کی آزادی،مسلم امہ کے اتحاد کی خصوصی دعائیں کیں مشہد حرم مطہر حضرت امام رضا ؑ کے غیر ایرانی زائرین کے امور کے انچارج حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید محمد ذوالفقاری سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر برصغیر کے انچارج ڈاکٹر مجیب اللہ سہرا بیان اور رواق غدیر کے،نجف علی اورشہزاد نقوی بھی موجود تھے۔ عامر حسین ہاشمی نے ڈاکٹر سید محمد ذولفقاری کو اوراق غدیر میں اردو زائرین کے لیے کیے گئے۔ اقدامات کو سراہتے ہوئے انکی خوب الفاظ میں تعریف کی اور ایران حکومت و حرم مظہر امام رضا ؑ کے انتظامات کی خوب الفاظ میں سراہا، رواق غدیرمیں اردو زائرین کے لیے جو خدمات پیش کیں جا رہی ہیں وہ قابل تعریف ہیں جبکہ غیر ایرانی زائرین کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button