ڈیرہ کی مین شاہراہوں پر فلائی اوورز کی تعمیر کا کام شروع کرنے کےلئے ٹیم پہنچ گئی

0

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زاتی دلچسپی سے ڈیرہ کی مین شاہراہوں پر فلائی اوورز کی تعمیر کا کام شروع کرنے کےلئے ٹیم پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے ترقیاتی منصوبے کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 فلائی اوورز کی تعمیر کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس منصوبے کے تحت ٹانک اڈہ اور پرانی سبزی منڈی کے ساتھ 2 فلائی اوور بنائے جائیں گے.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان مس سارہ رحمٰن کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمدفصیح اسحاق عباسی نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ مل کر فلائی اورز کے راستے کا معائنہ کیا، اس ضمن مختلف محکموں کے سروس لائنز کی شفٹنگ کے حوالے سے تفصیلی طور پر ضروری امور طے پائے گئے۔

مزیدپڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

اس دوران پیسکو پشاور کی ٹیم بھی موجود تھی، فلائی اوورز کی تعمیر کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے تمام اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ بروقت رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اس امر کے لئے کوشاں ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان ہر طرح سے جدید اور ترقی یافتہ شہر کا عملی نمونہ پیش کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.