sui northern 1

گھوٹکی،پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ،دو اہلکار شہید

0
Social Wallet protection 2

میرپور ماتھیلو (نمائندہ خصوصی ) گھوٹکی کے علاقے آندل سندرانی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ دو پولیس اہلکار شہید ، بدنام ڈاکوؤں کے راحب شر گینگ نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا ،ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ ، شہید پولیس کانسٹیبلز کی جنازہ نماز میں ایس ایس پی گھوٹکی ،ڈی ایس آر رینجرز و افسران ،سول سوسائٹی کی شرکت ، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پولیس کے حوصلے بلند ہیں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے جلد ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

sui northern 2

ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے کچے کے علاقے آندل سندرانی تھانے کی حدود میں قائم پولیس پکٹ نمبر 47 پر گذشتہ شب تین درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کر کے جدید اسلحے سے اندہا دہند فائرنگ شروع کردی ،جبکہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فرائض کی ادائیگی کے دؤران دو پولیس کانسٹیبلز عبدالقادر مہر اور ظہیر احمد تھہیم موقع پر شہید ہوگئے ، جبکہ ڈاکوؤں کا گروہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا جن کے تعاقب میں پولیس کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے ،شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں کو فوری طور پر گھوٹکی کی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دونوں شہدا کی نماز جنازہ ایس ایس پی آفیس گھوٹکی کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جنازہ نماز میں ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ، ڈی ایس پی گھوٹکی احمد بخش راہوجا ، ڈی ایس پی میر پور ماتھیلو عبدالقادر سومرو ،ڈی ایس پی اوباوڑو حافظ عبدالقادر چاچڑ ،رینجرز کے ڈی ایس آر محمد اقبال سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکار، صحافیوں ، سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شھیثد ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی جنازہ نماز کے بعد شہیدوں کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی شہیدوں کے جسد خاکی کو پاکستان و سندھ پولیس کے پرچم میں لپیٹ کر آبائی گاؤں حیات پتافی اور گاؤں عارب مہر گھوٹکی روانہ کیا گیا جہاں پر ان کو سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کا کہنا تھا کہ شہیدوں کے لواحقین کی ہر ممکنہ جائز مدد کریں گے پولیس پکٹ پر راحب شر گینگ نے حملہ کیا ہے ، 19 جون کو رونتی کچے میں راحب شر گینگ کے کارندے/ڈاکو محب شر اور توڈو شر پولیس مقابلہ میں مارے گئے تھے۔

گزشتہ رات پولیس چوکی پر حملہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کو اپنے خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 02 حملہ آور/ڈاکو بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اب وہ دن دور نہیں جب ٹارگٹ آپریشن میں شرگینگ کے مرکزی کردار/ڈاکو راحب شر و دیگر ڈاکوؤں کو صفحہ ہستی سے ہی مٹا دیا جائے گا۔ ضلع میں امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس آفیسرز و جوان محکمہ کا فخر ہیں شہداء پولیس کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گیں- شہید ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے اور ان کا نام سنہری الفاظ میں لکھا اور یاد کیا جائے گا۔ ایس ایس پی گھوٹکی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے حوصلے بلند ہیں اور انشاء اللہ ڈاکوؤں کو منتقلی انجام پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا ،واضح رہے کہ شہید پولیس کانسٹیبل عبدالقادر مہر 2007 جبکہ پولیس کانسٹیبل ظہیر احمد تھہیم 2006 میں پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.