امریکی شہری نے ایک گھنٹے میں 250 کاغذی جہاز بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
امریکی شہری نے ایک گھنٹے میں 250 کاغذی جہاز بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ڈی فریز نے ایک گھنٹے میں 250 کاغذی جہاز بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنا لی۔
پاکستان اور روس کے درمیان باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق
رچرڈ ڈی فریز نے دو سال قبل اس منفرد ریکارڈ کو درج کروانے کے لیے درخواست دی تھی۔ ان کے مطابق انہیں دسمبر 2025 میں باضابطہ طور پر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی منظوری ملی، جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ تیاری شروع کی۔
اس ہفتے مقررہ ایک گھنٹے کے دوران انہوں نے 250 کاغذی جہاز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک آفیشل نے موقع پر موجود رہ کر تمام جہازوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تصدیق کی کہ بنائے گئے تمام جہاز اُڑنے کے قابل تھے۔