سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ نایاب معدنیات سے مالا مال
سب سے بڑا جزیرہ گرین لینڈ نایاب معدنیات سے مالا مال
لاہور: گرین لینڈ میں ابھی تک نایاب معدنیات کی کان کنی نہیں ہو رہی، لیکن ڈنمارک جیولوجیکل سروے کے مطابق وہاں 3 کروڑ 61 لاکھ ٹن نایاب معدنی وسائل موجود ہیں۔ ان میں سے 34 اہم معدن میں سے 25 کی نشاندہی ہو چکی ہے، جو انتہائی اہم اور نایاب ہیں۔ یہ معدنیات الیکٹرک کاروں کی موٹر سے لے کر لڑاکا طیاروں تک ہر الیکٹرونکس میں استعمال ہوتے ہیں۔
مجموعی طور پر گرین لینڈ میں 55 اہم خام معدنی ذخائر کی نشاندہی ہو چکی ہے، لیکن فی الحال صرف ایک ذخیرے پر کان کنی کا کام جاری ہے۔
آج یا کل میں اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا نوٹیفکیشن بھی ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر
یورپی یونین اپنی 100 فیصد نایاب معدنیات چین سے درآمد کرتا ہے، جبکہ امریکہ بھی غیر ملکی سپلائی چینز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ چین کانوں سے نکلنے والی سالانہ نایاب معدنیات کا 70 فیصد حصہ پیدا کرتا ہے، جو 2024 میں 2 لاکھ 70 ہزار ٹن تھا۔
گرین لینڈ تیل اور قدرتی گیس سے بھی مالا مال ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس کے ساحلی علاقوں میں 17.5 ارب بیرل تیل اور 148 ٹریلین کیوبک فٹ قدرتی گیس موجود ہے۔
تھنک ٹینک امریکن ایکشن فورم کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ میں قدرتی وسائل کی خام قیمت 4 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے، تاہم ان وسائل کو کھود کر نکالنا کٹھن اور پیچیدہ امر ہے۔