عام خبریں

دی لیجنڈ آف مولا جٹ لاہور کی سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلم

لاہور: معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت اور لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ریلیز کے بعد سے اب تک باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ اور ریکارڈ توڑ بزنس کرتے ہوئے نت نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔اب بلاک بسٹر فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ نے 32 ہفتوں کے دوران صرف لاہور میں 52.2 کروڑ کا بزنس کرکے، اس شہر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔

فلم گزشتہ برس 13 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی جس کے بعد سے اب تک دنیا بھر سے 200 کروڑ سے زائد جبکہ ملک بھر سے 100 کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی پہلی ملکی فلم بن گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button