دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
دنیا کا سب سے عجیب اسمارٹ فون جو آگ جلانے کا کام کرسکتا ہے
چین کی کمپنی Oukitel نے ایک انوکھا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو حقیقی معنوں میں آگ جلانے کا کام کر سکتا ہے۔ ڈبلیو پی 63 نامی یہ اسمارٹ فون الیکٹرک لائٹر کی طرح کام کرتا ہے، جس کا مقصد کیمپنگ یا ایمرجنسی کے دوران ماچس بھول جانے کی صورت میں آگ جلانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز چھا گئیں
اس فون میں ایک الیکٹرک کوائل موجود ہے جو گرم ہو کر آگ جلانے میں مدد دیتا ہے، بالکل کسی لائٹر کی طرح۔ یہ کوائل ایک حفاظتی کور کے نیچے چھپا ہوتا ہے اور جب اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو یہ ڈیوائس کے باہر نکلتا ہے، جس کے بعد ایک ایپ سے اسے آگ جلانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آگ جلانے کے علاوہ یہ فون دیگر متعدد منفرد فیچرز سے بھی لیس ہے:
– 20 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کئی دنوں تک بغیر چارج کیے استعمال کی جا سکتی ہے
– ایک بلٹ ان یو ایس بی سی کیبل ہے جو دیگر ڈیوائسز کو چارج کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے
– ایک لاؤڈ اسپیکر بھی موجود ہے
اس فون کی قیمت 500 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ کافی موٹا ہے۔ اس کی موٹائی 27 ملی میٹر ہے جو عام اسمارٹ فونز سے کہیں زیادہ ہے۔