کھیل

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا دوسرا ٹیسٹ میچ 28جون سے شروع ہوگا،کینگروز کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل

لندن۔ :انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 28 جون سے 2 جولائی تک انگلینڈ کے تاریخی گرائونڈ لارڈز ،لندن میں کھیلا جائےگا۔ مہمان آسٹریلوی ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی تک لارڈز ،لندن میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ ایشز سیریز کے پانچوں میچز انہی پانچ مقامات پر کھیلےجائیں گے جہاں پر 2019کی ایشیز سیریز کے میچز کھیلے گئے تھے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 72 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں آسٹریلیا کا پلہ باری ہے۔ 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں ۔6 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔یہ سیریز مجموعی طور پر 73ویں ایشز سیریز اور انگلینڈ میں ہونے والی 37ویں سیریز ہے ۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو 0-4 سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ 2023اور2025 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا میچ 6 سے 10 جولائی ہیڈنگلے ،لیڈز،چوتھا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 جولائی تک ایمرٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول ،لندن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button