
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر عبدالسلام شیخ کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون ون کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ عبدالسلام شیخ اس سے پہلے ایف آئی اے سندھ زون ٹو کے ڈائریکٹر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کی رقوم کی غیر قانونی منتقلی کا مقدمہ درج کرنے پر کچھ قوتیں ناراض ہیں۔ غیرقانونی فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کرتے ہی عبداللہ شیخ کو کام کرنے سے روکا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بعض اداروں کے مابین چپقلش بھی چل رہی ہے۔
جیو نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے عبداللہ شیخ نے عہدے کا چارج واپس لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔