پاکستانتازہ ترین

عمران خان،شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنےکاتحریری حکمنامہ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 2 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن شواہد ریکارڈ کرنے کیلئے سائفرکیس کی سماعت آج کیلئے اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سماعت اور 29 اگست سے بعد تک کی کاروائی کالعدم قرار دےدی۔

مزید پڑھیں:جلاؤ گھیراؤ کیس:عمران خان،شاہ محمود قریشی سمیت 10پی ٹی آئی رہنما بھی ملزم نامزد 

حکمنامہ  میں مزید کہا گیا ہےکہ جیل حکام چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو28 نومبر کو عدالت میں پیش کیاجائے،۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button