پاکستانتازہ ترین

عمران خان سائفر کیس،انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ،شام 5بجے تک سنایاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دوران سماعت جسٹس گل حسن نے ریمارکس دیئے رجسٹرار نے بتایا کہ جج کی تعیناتی کےپراسیس کاآغاز اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیا،کیا آپ سمجھتے ہیں 13 نومبر کا نوٹیفکیشن قانونی ضروریات کو پورا کرتا ہے؟وکیل سلمان اکرم نے کہا سائفر کیس میں اب تک کی جیل ٹرائل کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے،مستقبل میں بھی جیل ٹرائل کیلئے جوڈیشل آرڈریا کابینہ کی منظوری ضروری ہے،اٹارنی جنرل نے کہا جیل ٹرائل میں عام لوگوں کو نہیں صرف فیملی ممبران کو اجازت ہے،خاندان کے افراد کے ٹرائل میں بیٹھنے کے بعد نہیں سمجھتا کہ جیل ٹرائل چل رہاہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہی ہو گا، سرفراز بگٹی

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button