ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان اور سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی

وفاقی وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی حکومتوں کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا ہے، چاروں صوبوں کی درخواست پر فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور اجتماعات کی سکیورٹی پاک فوج کے ذمہ بھی ہوگی، پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فوج تعینات کرنے کا فیصلہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button