ندا یاسر کا فہد مصطفیٰ کیساتھ خاندانی دشمنی ؟ شوبز کی دنیا سے دلچسپ خبر
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے ساتھ خاندانی دشمنی کا انکشاف کیا ہے۔
ندا یاسر نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے۔
احمد علی بٹ نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ “فہد مصطفیٰ کبھی آپ کے مارننگ شو میں کیوں نہیں آئے؟ جس پر پہلے تو ندا یاسر مُسکرانے لگیں اور پھر اُنہوں نے کہا کہ “میں کیمرے کے سامنے فہد مصطفیٰ کے میرے شو میں نہ آنے کی وجہ نہیں بتا سکتی”۔
https://www.instagram.com/reel/Czjwl_YoCNl/?utm_source=ig_web_copy_link:ویڈیو لنک
ندا یاسر نے کچھ مزاحیہ انداز میں وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ “فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے، اسی وجہ سے وہ میرے شو میں نہیں آتے”۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ “دراصل کچھ خاندانی مسائل ہیں جن کی وجہ سے فہد مصطفیٰ کبھی میرے شو میں نہیں آئے”۔
اس ویڈیو کلپ پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کہ “فہد مصطفیٰ کے بڑے بھائی کے ساتھ ندا یاسر کی نند کی شادی ہوئی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر ختم ہوگئی”۔
صارفین نے کہا کہ “اسی وجہ سے فہد مصطفیٰ کبھی بھی ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان نہیں آئے”۔