عام خبریں

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے چیئرمین کرکٹ بورڈ چوہدری محمد ذکا اشرف کی ملاقات ،

لاہور:گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے بدھ کو یہاں گورنر ہائوس لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی چوہدری محمد ذکا اشرف نے ملاقات کی جس میں کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے بات چیت کی گئی

۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ کھیل کا میدان ہو یا زندگی کا کوئی بھی شعبہ سپورٹس مین شپ انسان کو ہر محاظ پر لڑنا اور کامیابی حاصل کرنے کا قرینہ سکھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے بغیر ناممکن ہے اور حکومت موثر حکمت عملی کے تحت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شماراس وقت دنیا کی بہترین کرکٹ ٹیموں میں ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے تاہم کھلاڑیوں کو جیت کی لگن سے میدان میں اترنا چاہئے لیکن ہارنے کے بعد اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد بھی دینی چاہئے۔ گورنر پنجاب نے چوہدری محمد ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔

اس موقع پر چوہدری محمدذکا اشرف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کے عزم کا اظہارکیا۔ ذکا اشرف نے گورنر پنجاب کو ایشیا کپ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ2008کے بعد 15سال بعد ایشیا کپ دوبارہ پاکستان میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے ۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button