عمران خان کی خاتون جج سا معافی اور فواد چودھری کا بیان
اسلام آباد : چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی خاتون جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت آمد کے بعد فواد چودھری نے بیان جاری کیا ہے کہ اگر ہم نے بھی عدالتیں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کی طرح اپنے ججوں سے بھری ہوتیں تو اس طرح چکر نہ لگانے پڑتے۔
تفصیلات کے مطابق دفعہ144کی خلاف ورزی کیس میں ضمانت کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سیشن جج زیبا چودھری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت پہنچے لیکن وہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ وہ رخصت پر ہیں ، عمران خان کی عدالتی عملے سے مکالمے کی ویڈیو فواد چودھری نے ری ٹویٹ کی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان عدالتی عملے کو کہہ رہے ہیں کہ میڈم زیبا کو آپ نے بتانا ہے کہ عمران خان آیا تھا اور وہ ان سے معافی مانگنا چاہتا ہے ، اگر میرے الفاظ سے ان کی دل آزاری ہوئی ہو تو ۔