منشیات سمگلنگ کے دھندہ میں ملوث خاتون سمگلر گرفتار

0

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ صدر پولیس کی منشیات سمگلروں کیخلاف کامیاب کاروائی۔منشیات سمگلنگ کے دھندہ میں ملوث خاتون سمگلر گرفتار۔۔6257 گرام چرس برآمد۔ مقدمہ درج  کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ۔

تھانہ صدر پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل عمران اللہ خٹک ہمراہ ایس ایچ او مختار احمد نے مخبر کی اطلاع پر منشیات سمگلروں کیخلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بائی پاس روڈ پر منشیات سمگلنگ کے دھندہ میں ملوث خاتون سمگلر وکیلاں بی بی زوجہ غازی مرجان قوم بھٹنی سکنہ گومل ٹانک کے قبضہ سے 6257 گرام چرس برآمد کرکے ملزمہ کو حسب ضابطہ گرفتار اور مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.