چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا
چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا
وسطی چین کے صوبہ ہونان کے علاقے لونگہوئی میں ایک شخص نے کھانے کے لیے بطخ کو ذبح کیا تو اس کے معدے سے سونے کے ذرات نکلے، جس نے اسے لاکھ پتی بنا دیا۔
شخص لیو نے بطخ کے معدے کی صفائی کے دوران سونے کے ذرات دریافت کیے۔ جب ان ذرات کو جانچا گیا تو تصدیق ہوئی کہ یہ اصلی سونا ہے۔ لیو کو بطخ کے اندر سے مجموعی طور پر 10 گرام سونا ملا جس کی مالیت تقریباً 12 ہزار یوآن (486,000 پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔
انوکھا واقعہ ,بیوی نے شوہر کی شادی اپنی بچپن کی سہیلی سے کروا دی
لیو کے والد نے اسے نئے چینی سال کے موقع پر خوش قسمتی کی علامت قرار دیا۔ لیو نے بتایا کہ اس نے بطخ کو ایک دریا کے کنارے پالا تھا جہاں ماضی میں سونے کی کان تھی اور ممکنہ طور پر پرندے نے سونے کے ذرات پر مشتمل مٹی نگل لی ہو گی۔
بطخ کا جسم سونے کو ہضم یا جذب نہیں کر سکا جو آنتوں میں جا کر پھنس گیا۔ لیو کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ان کے گاؤں میں لوگوں کو بطخوں میں سونا ملا تھا لیکن کبھی اتنی زیادہ مقدار میں نہیں۔
ان کے مطابق اس علاقے میں بہنے والے دریا میں کسی زمانے میں سونا نکالا جاتا تھا اور مقامی افراد دریا میں اسے تلاش کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ بعد ازاں حکومت نے سونے کی تلاش پر پابندی عائد کر دی تاہم اب اکثر وہاں بطخوں میں سونے کے ذرات ملتے ہیں۔