Gas Leakage Web ad 1

چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا

چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا

0

بیجنگ: وسطی چین میں ایک شخص نے جب کھانے کے لیے بطخ کو ذبح کیا تو اس کے معدے سے سونے کے ذرات نکلے، جس نے اسے لاکھ پتی بنا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

صوبہ ہونان کے علاقے لونگہوئی سے تعلق رکھنے والے شخص لیو نے بطخ کے معدے کی صفائی کے دوران سونے کے ذرات دریافت کیے۔ جب ان ذرات کو جانچا گیا تو تصدیق ہوئی کہ یہ اصلی سونا ہے۔

کراچی: امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت پر تحقیقات شروع

لیو کو بطخ کے اندر سے مجموعی طور پر 10 گرام سونا ملا جس کی مالیت تقریباً 12 ہزار یوآن (486,000 پاکستانی روپے سے زائد) بنتی ہے۔

لیو کے والد نے اسے نئے چینی سال کے موقع پر خوش قسمتی کی علامت قرار دیا۔ لیو نے بتایا کہ اس نے بطخ کو ایک دریا کے کنارے پالا تھا جہاں ماضی میں سونے کی کان تھی اور ممکنہ طور پر پرندے نے سونے کے ذرات پر مشتمل مٹی نگل لی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بطخ کا جسم سونے کو ہضم یا جذب نہیں کر سکا جو کہ آنتوں میں جا کر پھنس گیا۔ لیو نے بتایا کہ ماضی میں بھی ان کے گاؤں میں لوگوں کو بطخوں میں سونا ملا تھا لیکن کبھی اتنی زیادہ مقدار میں نہیں۔

ان کے مطابق اس علاقے میں بہنے والے دریا میں کسی زمانے میں سونا نکالا جاتا تھا اور مقامی افراد دریا میں اسے تلاش کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ بعد ازاں حکومت نے سونے کی تلاش پر پابندی عائد کر دی تاہم اب اکثر وہاں بطخوں میں سونے کے ذرات ملتے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.