امریکا: خاتون کو خاص نمبر سیٹ نے بڑا انعام جتوا دیا
امریکا: خاتون کو خاص نمبر سیٹ نے بڑا انعام جتوا دیا
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی ایک خاتون کو ان کے خاص نمبروں کے سیٹ نے بالآخر بڑا انعام جتوا دیا۔
شہر ہائی پوائنٹ سے تعلق رکھنے والی نورما نائٹ نے لاٹری حکام کو بتایا کہ ان کا لاٹری نمبر سالگرہوں اور سالگرہ کی تقریبات کی تاریخوں پر مبنی ہے اور وہ یہ نمبر برسوں سے استعمال کر رہی ہیں۔
سعودیہ اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں: سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس
نورما نے قرعہ اندازی میں چار سفید گیندوں اور ایک پاور بال کو میچ کروایا جس کے نتیجے میں 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔ یہ انعام دگنا ہو کر ایک لاکھ ڈالر بن گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انعامی رقم سے وہ گھر کی مرمت کروائیں گی اور اپنے شوہر کے لیے نیا ٹریکٹر خریدیں گی۔