Gas Leakage Web ad 1

چین: جمع پونجی لینے پر بچے نے باپ کیخلاف مقدمہ کر دیا

چین: جمع پونجی لینے پر بچے نے باپ کیخلاف مقدمہ کر دیا

0

ژینگژو، چین میں ایک بچے نے اپنی جمع پونجی واپس لینے کے لیے اپنے ہی والد کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

شمالی چین کے صوبے ہینان کے شہر ژینگژو میں ایک والد نے کئی سال قبل شیاو ہوئی نامی بچے کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولا تھا اور اس میں بچے کو ملنے والی عید کے تحائف اور دیگر بچت کی رقم جمع کراتے رہے تھے۔ تاہم بعد میں والد نے بچے کی اجازت کے بغیر وہ تمام رقم نکال لی اور اسے اپنی شادی کے اخراجات پر خرچ کر دیا۔

امن وامان کی کشیدہ صورتحال، گلگت اور سکردو میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ

دو سال قبل والدین کی طلاق کے بعد شیاو ہوئی اپنے والد کے ساتھ رہ رہا تھا، اور اس دوران قمری سال نو پر ملنے والے تحائف اور دیگر بچت اسی اکاؤنٹ میں جمع ہوتی رہی۔ بعد میں والد نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا اور بچے کو اس کی والدہ کے پاس بھیج دیا۔

والد کی دوسری شادی کے بعد بچے کی والدہ کو معلوم ہوا کہ سابق شوہر نے بیٹے کی تمام بچت نکال کر شادی پر خرچ کر دی ہے۔ اس وقت تک شیاو ہوئی کے اکاؤنٹ میں تقریباً 80 ہزار یوآن، یعنی تقریباً 11 ہزار 700 امریکی ڈالر جمع ہو چکے تھے۔

جب بچے نے اپنے والد سے رقم واپس مانگی تو والد نے کہا کہ زیادہ تر رقم خاندان اور دوستوں کے تحائف سے آئی ہے اور وہ یہ رقم بچے کی بالغ ہونے کی عمر تک واپس نہیں کریں گے۔ متعدد کوششوں کے بعد شیاو ہوئی نے اپنے والد کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

عدالت میں والد نے مؤقف اختیار کیا کہ بطور قانونی سرپرست انہیں بچے کی بچت سنبھالنے کا حق حاصل ہے اور مقدمہ بچے کی والدہ کے اکسانے پر دائر کیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے فیصلہ دیا کہ تحفے میں ملنے والی رقم قانونی طور پر بچے کی ذاتی ملکیت ہے اور والد نے سرپرست ہونے کے باوجود اس حق کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ بچے کے والد تمام رقم سود سمیت واپس کریں، جس کی مجموعی مقدار تقریباً 82 ہزار 750 یوآن یعنی لگ بھگ 12 ہزار 60 امریکی ڈالر بنتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.