امریکا: ہینری فورڈ کی سوانح عمری 63 برس بعد لائبریری کو لوٹا دی گئی

امریکا: ہینری فورڈ کی سوانح عمری 63 برس بعد لائبریری کو لوٹا دی گئی

0

امریکا میں ایک لائبریری کو ہنری فورڈ پر لکھی گئی سوانح حیات تقریباً 64 برس بعد واپس لوٹا دی گئی۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی قوت جمع ہونے کے باوجود ایران کے ہتھیار نا ڈالنے پر ٹرمپ مایوس

امریکی ریاست واشنگٹن میں موجود رچ لینڈ پبلک لائبریری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ایلن نیونس کی تصنیف "Ford: The Times, The Man, The Company” کا ایک نسخہ حال ہی میں ایک شخص کی جانب سے لائبریری کو واپس کیا گیا۔ انہیں یہ کتاب اپنی لائبریری کی کتابوں میں ملی جو انہوں نے اپنے دوست سے حاصل کی تھیں۔

پوسٹ کے مطابق یہ کتاب 17 مارچ 1962 کو واپس کی جانی تھی۔ تاہم، اس کی لائبریری واپسی میں 63 برس اور 11 ماہ کا عرصہ لگ گیا۔ لائبریری انتظامیہ کے اندازے کے مطابق اس حساب سے دیکھا جائے تو لیٹ فیس کی مد میں ہزاروں ڈالر کا جرمانہ عائد ہو سکتا تھا لیکن 2022 میں لائبریری کو مکمل طور پر فیس فری کر دیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.