برطانیہ: جی پی ایس سے رہنمائی نے گاڑی دلدل میں پھنسا دی
برطانیہ: جی پی ایس سے رہنمائی نے گاڑی دلدل میں پھنسا دی
برطانیہ میں ایمازون کی ڈیلیوری وین جی پی ایس پر نقشہ دیکھتے ہوئے دلدل میں پھنس گئی۔ یہ علاقہ برطانیہ کی وزارتِ دفاع کی شوٹنگ رینج کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
ایچ ایم کوسٹ گارڈ ساؤتھ اینڈ آن سی نے بتایا کہ اہلکاروں نے اتوار کی صبح ٹیمز ایسچوئری میں چھ سو سال پرانے چھ میل طویل پیدل راستے "دی بروم وے” پر رسپانس کیا۔
ایمازون ڈرائیور جی پی ایس کی ہدایات پر فاؤلنیس آئی لینڈ جانا چاہ رہا تھا لیکن غلطی سے ایسیکس کے علاقے گریٹ ویکرنگ میں واقع بروم وے میں داخل ہو گیا اور وین فوراً دلدل میں پھنس گئی۔
کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ بروم وے کا راستہ گاڑیوں کے لیے نہیں ہے اور یہاں صرف پیدل، کسی گائیڈ کے ساتھ جانا چاہیے جو دلدل کے حالات سے واقف ہو۔ یہ علاقہ انتہائی خطرناک ہے اور وزارتِ دفاع کی ملکیت ہے، یہاں صرف اس وقت داخل ہونا ممکن ہے جب فائرنگ رینجز غیر فعال ہوں اور بیریئر کھلا ہو۔
بعد ازاں، ڈیلیوری ڈرائیور نے ایمازون کو واقعے سے آگاہ کیا اور اہلکاروں نے موقع پر جا کر وین کو دلدل سے نکال لیا۔