sui northern 1

چند سیکنڈ میں 700 کلومیٹر کی رفتار، تیز ترین ٹرین کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

چند سیکنڈ میں 700 کلومیٹر کی رفتار، تیز ترین ٹرین کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

0
Social Wallet protection 2

چین نے دنیا کی تیز ترین میگ لیو ٹرین کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا

sui northern 2

چین میں میگنیٹک لیویٹیشن (میگ لیو) ٹیکنالوجی کے تحت تیار کی گئی دنیا کی تیز ترین ٹرین نے محض دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ یہ رفتار اتنی تیز ہے کہ آنکھ جھپکتے ہی ٹرین نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہے۔

گھٹنے کی انجری، شاہین آفریدی مشکلات کا شکار

یہ کامیاب تجربہ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے انجام دیا۔ آزمائشی سفر کے دوران تقریباً ایک ہزار کلوگرام وزن کی اس گاڑی کو انتہائی کم وقت میں غیر معمولی رفتار تک پہنچایا گیا، جس کے بعد اس نے خود کو محفوظ طریقے سے روک لیا۔

اس ٹرین میں سپر کنڈکٹنگ میگنیٹس کی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جو ٹرین کو پٹڑی سے اوپر معلق رکھتی ہے۔ اس سے رگڑ تقریباً ختم ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے رفتار میں غیر معمولی اضافہ ممکن ہوتا ہے۔ یہ تجربہ اس ٹرین کو دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگ لیو ٹرین بنا دیتا ہے۔

یاد رہے کہ اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم گذشتہ دس سال سے اس ٹیکنالوجی پر تحقیق کر رہی ہے۔ اس سے قبل جنوری 2025 میں کیے گئے تجربے میں ٹرین نے 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.