پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
صوبائی دارالحکومت میں صبح کے وقت ہوا کے ساتھ کالے بادل چھائے اور پھر مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔
اسلام پورہ ، گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، ہال روڈ، مال روڈ ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، نشتر کالونی، گلشن راوی، ہربنس پورہ سمیت شہر…