Gas Leakage Web ad 1

سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

0

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا۔ انہوں نے کہا کہ 2006 میں انڈر 19 ورلڈ کپ اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنا ان کے کیریئر کے یادگار ترین لمحات میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اہلخانہ اور مداحوں کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں۔ سرفراز احمد کے مطابق پاکستان ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں قیادت کرنا ان کے لیے خواب کی تعبیر تھا اور انہوں نے ہمیشہ نڈر کرکٹ کھیلنے اور ایک متحد ٹیم بنانے کی کوشش کی۔

وزیراعظم نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، فخر زمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان جیسے میچ ونرز کو ابھرتے دیکھنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعتماد اور حمایت انہیں ہمیشہ یاد رہے گی۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گی اور وہ ہر ممکن طریقے سے اس کھیل کی خدمت جاری رکھیں گے۔

کیریئر پر ایک نظر ڈالیں تو سرفراز احمد نے پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 6164 رنز بنائے جبکہ وکٹوں کے پیچھے 315 کیچز اور 56 اسٹمپنگز کیں۔

انہوں نے پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی اور انہی کی قیادت میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 اپنے نام کی۔ ان کی کپتانی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی نمبر ایک رینکنگ تک بھی پہنچا۔

سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے۔ حکومتِ پاکستان نے انہیں 2018 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.