Gas Leakage Web ad 1

بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

0

ڈھاکا: پاکستانی آل راؤنڈر حسین طلعت بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسلام آباد ایئر پورٹ کو پروازوں کیلئے اچانک بند کر دیا گیا

ڈھاکا میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 275 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 275 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی اننگز کے دوران پاکستانی آل راؤنڈر حسین طلعت فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے اور انہیں اسٹریچر کی مدد سے میدان سے باہر لے جایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میچ کے دوران ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے میدان میں ہی انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔ ابتدائی معائنے کے بعد حسین طلعت کو مزید تفصیلی جانچ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے مکمل طبی معائنے کے بعد انجری کی نوعیت اور شدت کا تعین کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.