لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا حتمی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے فرنچائزز کے ساتھ شیڈول شیئر کر دیا ہے۔
پی ایس ایل مینجمنٹ نے 44 میچز پر مشتمل مکمل شیڈول فرنچائزز کو فراہم کر دیا ہے۔ اس سیزن میں سب سے زیادہ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جہاں 14 میچز شیڈول ہیں۔
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
راولپنڈی میں 10، فیصل آباد میں 7، ملتان میں 4، کراچی میں 6 اور پشاور میں 2 میچز کھیلے جانے ہیں۔ تاہم پشاور سے میچز ملتان منتقل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ 26 مارچ کو حیدرآباد کنگزمین اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دوران مارچ، 7 اپریل، 21 اپریل، یکم مئی اور 4 مئی کو آرام کے دن ہوں گے۔
پہلا کوالیفائر 2 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ایلیمینیٹر 3 مئی جبکہ دوسرا ایلیمینیٹر 5 مئی کو لاہور میں ہوگا۔ فائنل میچ 10 مئی کو شیڈول ہے تاہم فائنل کی وینیو کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق فائنل مقابلہ امریکا، برطانیہ یا لاہور میں کروانے کی تجاویز زیر غور ہیں۔ حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔