Gas Leakage Web ad 1

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ، صاحبزادہ فرحان کی دوسری پوزیشن

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ، صاحبزادہ فرحان کی دوسری پوزیشن

0

دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ عین وقت پر ملتوی کردی گئی؛ وجہ سامنے آگئی

صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 383 رنز بنا کر رینکنگ میں نمایاں چھلانگ لگائی ہے۔ بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں تاہم ان کی برتری صرف 26 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ بھارت کے ایشان کشن چوتھے اور تلک ورما چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ زمبابوے کے برائن بینیٹ چھ درجے ترقی کے بعد گیارہویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں ورون چکرورتی کی برتری کم ہو کر 18 پوائنٹس رہ گئی ہے۔ پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ جسپریت بمراہ ساتویں اور ارشدیپ سنگھ 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ہاردک پانڈیا ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد نواز ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.