پاکستان کے جارح مزاج بلے باز فخر زمان بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہوگئے۔
تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر
فخر زمان فٹنس حاصل کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جس میں تین ون ڈے میچز شامل ہیں۔
پاکستان ون ڈے ٹیم 9 مارچ کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا پہنچے گی اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا ون ڈے 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
یاد رہے کہ یہ جولائی 2025 کے بعد پاکستان کا بنگلہ دیش کا دوسرا دورہ ہوگا۔ جولائی 2025 میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلہ دیش نے جیتی تھی۔
مئی اور جون 2025 میں بنگلہ دیش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز تین صفر سے جیتی تھی۔
خیال رہے کہ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش پر خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اثر انداز ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کی وجہ سے سفری خطرات اور خدشات نہ بڑھے تو ٹور شیڈول کے مطابق متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مضبوط ٹیم کی تشکیل کے لیے ون ڈے اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے انڈر پرفارمرز کو باہر کیا جا سکتا ہے۔ صائم ایوب، بابر اعظم اور محمد نواز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔