صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے
صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بیٹر بن گئے
پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
کولمبو میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔ انہوں نے صرف 58 گیندوں پر 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز کی اننگز کھیلی۔
سندھ حکومت نے پہلی بار اسکولوں کو ملنے والے بجٹ کی تفصیلات جاری کردیں
اس سنچری کے ساتھ ہی صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے اس ایونٹ کی چار اننگز میں مجموعی طور پر 220 رنز بنائے، جب کہ فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ہیں، جنہوں نے چار میچز میں 178 رنز بنائے۔
اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے چار اننگز میں 11 چھکے لگائے، جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارت کے ایشان کشن ہیں، جنہوں نے چار میچز میں 10 چھکے مارے۔