پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت، نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت، نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا

0

لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئی ہے۔ ولی ٹیک نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم خرید لی اور اس کا نیا نام راولپنڈی رکھ دیا۔

نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس بھی موجود تھے۔

حکومت یا کسی اور سے بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: بیرسٹر گوہر

ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ فرنچائز کے مالکانہ حقوق کے لیے پانچ بڈرز میں مقابلہ ہوا۔ سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگائی گئی، جس کے بعد ٹیم ولی ٹیک کے حوالے کی گئی۔ اس کے بعد ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیلامی میں حصہ لینے والے تمام بڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور کوشش تھی کہ ٹیم کو اچھی قیمت پر فروخت کیا جائے۔ انہوں نے ولی ٹیک کو ملتان سلطانز خریدنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ نئے اونرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، تاہم ٹیم کا نام بدلنے پر دکھ بھی ہوا۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر چھ پروپوزلز موصول ہوئے جن کی تفصیلی جانچ کے بعد پانچ بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دے کر نیلامی میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔ واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی مقبول اور نمایاں فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے اور اس کے سابق مالک علی ترین نے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا، جس کے بعد فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.