پاکستان جونیئر ایمیچور گالف چیمپئن شپ سعد حبیب کے نام رہی۔
سعد حبیب ملک نے تین روزہ مقابلوں میں مجموعی طور پر 12 انڈر اسکور کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جبکہ عبدالمعز خاں ایک اسٹروک کے فرق سے دوسری پوزیشن پر رہے۔
اس کامیابی کے ساتھ سعد حبیب نے اپریل میں ہونے والی فیلڈو سیریز کے ایشین فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔