لاہور قلندرز نے مستفیض کو ڈائریکٹ سائن کرلیا، شاہین کو کتنے کروڑ میں ریٹین کیا؟

لاہور قلندرز نے مستفیض کو ڈائریکٹ سائن کرلیا، شاہین کو کتنے کروڑ میں ریٹین کیا؟

0

لاہور: لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کیا جبکہ شاہین آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کو ریٹین کرلیا گیا۔

حج پر جانے والوں کو بائیو میٹرک کیلئے وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن دے دی

قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا کہ مستفیض الرحمان صرف کھلاڑی نہیں بلکہ ٹیم کے خاندان کا اہم رکن ہیں اور انہیں دوبارہ ڈریسنگ روم میں خوش آمدید کہنے پر خوشی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو 7 کروڑ، عبد اللہ شفیق کو 2 کروڑ 2 لاکھ، سکندر رضا کو 2 کروڑ 8 لاکھ اور محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل 11 میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے، جب کہ ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو شیڈول ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.