بھارتی میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں، حکومت نے فیصلہ کرنا ہے، سلمان علی آغا

بھارتی میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں، حکومت نے فیصلہ کرنا ہے، سلمان علی آغا

0

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے ساتھ ممکنہ میچ کے حوالے سے کہا ہے کہ میچ کا فیصلہ حکومت کے اختیار میں ہے اور ٹیم اس کے مطابق آگے بڑھے گی۔

حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کے لیے استعمال کیا،مولانا فضل الرحمان

ورلڈ کپ سے قبل پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ ان کا پہلا بطور کپتان ورلڈ کپ ہے اور وہ خاصے پُرجوش ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ٹیم شائقین کو اچھا کھیل پیش کرے گی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پچھلے ٹورنامنٹس میں ٹیم توقع کے مطابق کارکردگی نہ دکھا سکی، تاہم ہر نئے ٹورنامنٹ میں جذبے اور امید کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ اس مرتبہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور ورلڈ کپ میں بھی مثبت کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے بنگلہ دیشی ٹیم کے ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے قومی ٹیم مسلسل اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، جبکہ ٹیم کے تمام شعبوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سری لنکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے دوسرے گھر کی طرح ہے، یہاں کے لوگ بہت اچھے اور اخلاق والے ہیں، اور یہاں کھیلنے کا تجربہ ہمیشہ خوشگوار رہا۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر سلمان علی آغا نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں بہترین اور مثبت کرکٹ پیش کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.