آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی کرکٹرز کو منافع کی لالچ میں چونا لگ گیا، جعلساز نے کروڑوں ہڑپ لیے
آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ سیریز کا دوسرا میچ 31 جنوری اور تیسرا میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا، تینوں میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا، فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان شامل ہیں۔