Gas Leakage Web ad 1

ابھرتے فاسٹ بولر محمد منیر عالم کا یادگار ڈیبیو، پہلی ہی بال پر وکٹ

0

پاکستان کرکٹ کے افق پر ایک نئے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد منیر عالم نے یادگار ڈیبیو کے ساتھ اپنی پہچان بنا لی ہے، اٹھارہ سالہ رائٹ آرم فاسٹ بولر نے اکیس جنوری دو ہزار چھبیس کو زہیر حسن کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے ریاض الدین میموریل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ دو ہزار پچیس چھبیس کے ناک آؤٹ مقابلے میں ایئرپورٹ جمخانہ کرکٹ کلب کے خلاف میدان میں قدم رکھا، محمد منیر عالم نے اپنے پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر وکٹ حاصل کر کے شائقین اور ماہرین کو متاثر کر دیا، اس کارکردگی کے بعد وہ پی سی بی کے ریکارڈ میں ڈیبیو بال پر وکٹ لینے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے، کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ محمد منیر عالم میں رفتار، نظم و ضبط اور سیکھنے کی صلاحیت نمایاں ہے اور اگر انہیں درست رہنمائی اور مسلسل مواقع ملتے رہے تو وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں، زہیر حسن کرکٹ کلب کی انتظامیہ اور کوچنگ اسٹاف نے نوجوان بولر کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.