sui northern 1

پی سی بی نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

0
Social Wallet protection 2

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ اور تین ملکی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

sui northern 2

فرحان یوسف انڈر 19 ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔ اسکواڈ میں عمر زیب کو محمد حذیفہ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ مکمل اسکواڈ میں عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور، حذیفہ احسن، عمر زیب، مومن قمر، محمد صیام، محمد شایان، نقاب شفیق اور سمیر منہاس شامل ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ: افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا بھی معطل کردیا

تین ملکی سیریز 25 دسمبر سے 6 جنوری تک زمبابوے میں کھیلی جائے گی، جس میں پاکستان کے ساتھ افغانستان اور میزبان زمبابوے شامل ہیں۔ اس دوران پاکستان کم از کم چار میچ کھیلے گا اور فائنل 6 جنوری کو ہوگا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں منعقد ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.