بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ میں پہلی مرتبہ خاتون سلیکٹر کا تقرر
بنگلہ دیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان سلمیٰ خاتون کو پہلی بار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی خاتون سلیکٹر مقرر کر دیا گیا۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں اہم تقرریوں کا اعلان کرتے ہوئے سابق قومی فاسٹ بائولر حسیب الحسن شنٹو کو مینز ٹیم کا نیا سلیکٹر جبکہ سابق کپتان سلمیٰ خاتون کو پہلی بار خواتین ٹیم کی سلیکٹر بنا دیا گیا۔حسیب الحسن شنٹو اس سے قبل بی سی بی میں مختلف حیثیتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ سلمیٰ خاتون نے بنگلہ دیش کی جانب سے 46 ون ڈے اور 95 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ وہ 2018 میں ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کی کپتان بھی رہیں۔