انگلینڈ اور بھارت کے دوران پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا

0

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی شائق کو قومی ٹیم کی شرٹ پہننے پر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا۔

 

شائقِ کرکٹ فاروق نذر نے بتایا کہ وہ میچ دیکھ رہے تھے جب سیکیورٹی اہلکاروں نے اُن سے کہا کہ یا تو شرٹ بدلیں یا گراؤنڈ چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی نے پاکستانی شرٹ ڈھانپنے کا بھی کہا، لیکن جب انہوں نے انکار کیا تو انہیں باہر نکال دیا گیا۔

 

فاروق نذر نے واقعے کی شکایت انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو کر دی ہے۔ یہ واقعہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے دوران پیش آیا، جو ڈرا ہو گیا، جبکہ انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.