پاکستان کے لئے بری خبر، اولمپیئن ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار
اولمپیئن اور ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے سلور میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔ پنڈلی میں معمولی کھچاؤ کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں سخت ٹریننگ سے روک دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ارشد ندیم نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ سوئٹزرلینڈ کا ایونٹ مس کر چکے ہیں اور اب ان کا اگلا ہدف پولینڈ میں 15 اگست کو ہونے والی ڈائمنڈ لیگ ہے۔ وہ 15 جولائی کو انگلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ اس ایونٹ کی تیاری کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ساری توجہ ستمبر میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ پر مرکوز ہے، جس کے لیے وہ مکمل فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ارشد ندیم کا شمار دنیا کے صفِ اول کے جیولن تھرو اتھلیٹس میں ہوتا ہے اور پاکستان کو ان سے عالمی سطح پر میڈلز کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔
